ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اپنی شادی سے ذرا پہلے نوجوان کی موت

اپنی شادی سے ذرا پہلے نوجوان کی موت

Thu, 14 Jul 2016 11:02:39  SO Admin   S.O. News Service

سوُلیا13؍جولائی (ایس او نیوز)ایک دردناک واقعہ میں شادی سے چند گھنٹے قبل ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی اور گھر شادی کے بجائے ماتم خانہ میں تبدیل ہوگیا۔ فوت ہونے والے نوجوان کا نام سچن (۳۱ سال) بتایا جاتا ہے جوسبرامنیا پولیس اسٹیشن کی حدود میں پانجا نامی مقام کا رہنے والا تھا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سچن کی شادی گائیتری نامی لڑکی سے طے ہوئی تھی اور سبرایا سوامی مندر میں شادی کی تقریب منعقد تھی۔ سچن شادی کے منڈپ میں پہنچنے کے لئے اپنے گھر پر تیار ہورہاتھا۔ گھر والوں کے بیان کے مطابق شیونگ کرتے وقت سچن اچانک چکرا کر زمین پر گر گیا۔ اسے زخمی حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اس پر علاج کارگر نہیں ہوا اور اس نے آخری سانسیں لیں۔سبرامنیا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: